Friday, April 26, 2024

ارجنٹینا میں ہونیوالی سپربائیک ریس جوناتھن ری کے نام

ارجنٹینا میں ہونیوالی سپربائیک ریس جوناتھن ری کے نام
October 15, 2018
ارجنٹینا ( 92 نیوز) نادرن آئرلینڈ کے جوناتھن ری نے ارجنٹینا میں ہونے والی سپر بائیک ریس جیت لی،  ریس جیتنے کے ساتھ ری نے لگاتار دس مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ جوناتھن ری نے ایک اور شاندار فتح حاصل ک رلی ، ری نے ارجنٹینا میں ہونے والی سپر بائیک ریس میں کامیابی سمیٹی ۔ریس کے پہلے دو لیپ میں ری کی کارکردگی متاثر کن نہ تھی ، دوسرے لیپ کے اختتام تک ری کی پوزیشن ساتویں رہی ۔ آٹھویں لیپ کے ختم ہونے پر ری کی نمبر ون پوزیشن والے شاوی کے درمیان ٹکر کا مقابلہ ہوا، نویں لیپ کے اختتام پر ری پہلی پوزیشن پر براجمان تھے ۔ کاواساکی کے ڈرائیور نے ریس جیتنے کے ساتھ ساتھ لگاتار دس مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ جوناتھن ری پہلے ہی 2018 کی سیزن چیمپئن شپ اپنے نام کر چکے ہیں ، سپر بائیک سیزن کا اختتام دو ہفتوں بعد قطر میں ہوگا ۔