Friday, March 29, 2024

ارجنٹینا میں ہر اکتیس گھنٹے میں ایک خاتون کا قتل، خواتین کے حقوق کی مقامی تنظیمیں آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگی

ارجنٹینا میں ہر اکتیس گھنٹے میں ایک خاتون کا قتل، خواتین کے حقوق کی مقامی تنظیمیں آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگی
June 3, 2015
ارجنٹینا (ویب ڈیسک) ارجنٹینا میں ہر اکتیس گھنٹوں میں ایک خاتون کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ خواتین کے حقوق کی مقامی تنظیمیں آج ملک بھر میں احتجاج کریں گی۔ خواتین کے حقوق کی ایک مقامی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جنس کی بنیاد پر مردوں نے دو سو ستتر خواتین کا قتل کیا جو خطے کیلئے خطرے کی ایک گھنٹی ہے۔ ملک میں خواتین پر مظالم کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی اعدادوشمار نہیں ہیں۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر اکتیس گھنٹوں میں ایک خاتون کو جنس کی بنیاد پر قتل کر دیا جاتا ہے جبکہ اصل میں اس کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ تنظیم کے مطابق دو ہزار آٹھ سے اب تک ایک ہزار آٹھ سو آٹھ خواتین کو قتل کیا جا چکا ہے۔