Sunday, September 8, 2024

ارجنٹائنی عوام نے میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کر دی

ارجنٹائنی عوام نے میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کر دی
July 3, 2016
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) میسی کے چاہنے والے اپنے ہیرو کو منانے کےلئے ارجنٹائن کی سڑکوں پر نکل آئے۔ بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں ہزاروں افراد اپنے محبوب فٹ بالر سے اظہار محبت کےلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ ہر زبان پر بس ایک ہی مطالبہ تھاکہ میسی اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں کیونکہ وہ اپنے ہیرو کو فٹ بال کے میدانوں میں چیتے کی طرح دوڑتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میسی کے چاہنے والوں نے بارش کی پروا بھی نہ کی اور ہزاروں افراد نے اکٹھے ہو کر میسی کے حق میں ریلی نکالی۔ کوپا امریکا کپ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے میسی پر فیصلہ واپس لینے کے لیے عوامی دباو بڑھتا جا رہا ہے۔ argentine