Saturday, May 18, 2024

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا ایک بار پھر ایکشن میں

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا ایک بار پھر ایکشن میں
April 11, 2015
بوگوٹا(ویب ڈیسک)ماضی کے لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا  ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے، ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے سابق کپتان نے کولمبیا میں امن کے فروغ کے لئے ایک نمائشی میچ میں شرکت کی۔ میچ بوگوٹا میں سابق فٹبالرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں میراڈونا کی ٹیم دو ایک سے فاتح رہی، میراڈونا نے  فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تماشائیوں سے خطاب میں میراڈونا نے کہا کہ  کولمبیا میں پانچ دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فٹبالرز تو صرف گیند کے پیچھے بھاگ سکتے ہیں لیکن امن کے لئے ہر وہ شخص اہم کردار ادا کر سکتا ہے جو اس کا خواہش مند ہے۔