Sunday, September 8, 2024

ارجنٹائن کے فلمساز پیبلو ٹراپیرو کی فلم ‘‘دی کلین’’ تیرہ اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی، وینس فلم میلے کی زینت بھی بنے گی

ارجنٹائن کے فلمساز پیبلو ٹراپیرو کی فلم ‘‘دی کلین’’ تیرہ اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی، وینس فلم میلے کی زینت بھی بنے گی
August 4, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے فلمساز پیبلو ٹراپیرو کی نئی فلم ‘‘دی کلین’’ تیرہ اگست کو ریلیز ہو گی جبکہ پیبلو فلم کو وینس فلم میلے میں بھی پیش کریں گے۔ فلم کی کہانی بیونس آئرس کے پوتشو خاندان کی حقیقی زندگی کے بارے میں ہے جو انیس سو اسی کی دہائی میں لوگوں کو اغوا کر کے قتل کر دیتا تھا۔ فلم میں اداکار ولرمو فرانشیلا نے ارکی میندیس کا کردار ادا کیا ہے جو پوتشو خاندان کا سربراہ ہے جبکہ پیٹر لانزانی آرکی میندیس کے بیٹے الہندرو کے روپ میں نظر آئیں گے۔ پیبلو کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن میں بنی کوئی فلم طویل عرصے سے وینس فلم میلے میں پیش نہیں کی گئی اور انہیں خوشی ہے کہ وہ یہ کام کر رہے ہیں اور  فلم شائقین  کو پسند آئیگی۔ اداکار فرانشیلا اور پیٹرلانزانی کا کہنا تھا پیبلو ایسے کرداروں کے ساتھ آپ کا تعلق قائم کر دیتے ہیں جن سے آپ کی رشتہ داری تو دور کی بات سرے سے کوئی تعلق ہوتا ہی نہیں ۔ وینس فلم میلہ دو ستمبر سے شروع ہو گا۔