Friday, April 19, 2024

ارجنٹائن کے سپر سٹار لیونل میسی پر تین ماہ تک بین الاقوامی میچز کھیلنے پر پابندی عائد

ارجنٹائن کے سپر سٹار لیونل میسی پر تین ماہ تک بین الاقوامی میچز کھیلنے پر پابندی عائد
August 3, 2019
 بیونس آئرس (92 نیوز) ساؤتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن کو کرپٹ کہنے کے معاملے پر  ارجنٹائن کے سپر سٹار لیونل میسی پر تین ماہ تک بین الاقوامی میچز کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ میسی پر تین ماہ کی پابندی کے علاوہ پچاس ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اُن کے پاس سزا کیخلاف اپیل کرنے کیلئے سات روز کا وقت ہے ۔ ارجنٹائنی اسٹار نے کوپا امریکا میں شکست کے بعد  الزام عائد کیا تھا کہ ٹورنامنٹ کو برازیل کیلئے فکس کیا گیا ہے ۔ پابندی کے بعد  لیونل میسی  ستمبر اور  اکتوبر میں  چلی ،میکسیکو اور جرمنی کیخلاف دوستانہ میچز میں  حصہ نہیں لیں گے ۔