Saturday, April 20, 2024

ارجنٹائن کا کورونا کے پچاس لاکھ کیسز کے باوجود پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

ارجنٹائن کا کورونا کے پچاس لاکھ کیسز کے باوجود پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ
August 7, 2021 ویب ڈیسک

بیونس آئرس (92 نیوز) ارجنٹائن نے کورونا کے پچاس لاکھ کیسز کے باوجود پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن میں کرونا کیسز اور شرح اموات میں کمی کے باعث فیصلہ کیا گیا ۔ حکومت نے سکولز اور پارک دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ۔ دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کی اجازت دی گئی ہے ۔

 ارجنٹائن صدر کا کہنا ہے دس ہفتوں کے بعد کرونا کیسز کی شرح میں کمی واقعی ہوئی ۔ ویکسین لگوانے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جوویکسین لگوا چکے ہیں ، وہ سفر کرنے کے اہل ہوں گے ۔

ادھر امریکا نے نصف آبادی کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی آدھی آبادی کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں۔