Friday, March 29, 2024

ارجنٹائن کا فٹ بالر میچ کے دوران حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے گر کر دم توڑ گیا

ارجنٹائن کا فٹ بالر میچ کے دوران حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے گر کر دم توڑ گیا
May 23, 2016
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) کھیل کھیل میں جان چلی گئی۔ ارجنٹائن میں فٹ بال میچ کے دوران حریف کھلاڑی کی کہنی لگنے سے ارجنٹائن کا مقامی پلیئر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں لوکل فٹ بال میچ کے دوران ارجنٹائن کا مقامی کھلاڑی حریف پلیئر کی کہنی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ دوران میچ میکیل فیور توازن برقرار نہ رہنے سے گر گیا۔ حریف کھلاڑی سے تکرار کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اکٹھے ہو گئے۔ اچانک حریف ٹیم کا ایک کھلاڑی بھاگتا ہوا آیا اور میکیل فیور کے سر پر کہنی دے ماری۔ میکیل فیور نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن موت نے مہلت نہ دی۔ چوبیس سالہ کھلاڑی کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ میکیل فیور ارجنٹائن کے مقامی کلب کا کھلاڑی اور دو بچوں کے باپ تھا۔