Saturday, April 27, 2024

ارجنٹائن ڈاکار ریلی،اسپین کے کارلوسینز جیت کے قریب

ارجنٹائن ڈاکار ریلی،اسپین کے کارلوسینز جیت کے قریب
January 20, 2018

ارجنٹائن ( 92 نیوز ) ارجنٹائن ڈاکار ریلی مزید سنسنی خیز ہو گئی ہے ۔ اسپین کے کارلو سینز ایونٹ جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔میراتھن مرحلے میں قطر کے ناصرالعطیہ  بازی لے گئے جبکہ بائیکس کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ٹوبے پرائس نے میدان مارلیا ۔

اسپین کے کارلوسینز جونیئر کی پوزیشن مستحکم  ہے جبکہ اسٹار ڈرائیور ایونٹ جیتنے سے صرف ایک اسٹیج کی دوری پر ہیں۔

جمعے کو ہونے والے میراتھن مرحلے میں  قطر کے  ناصر الطہیہ کا جادو سرچڑھ کر بولا ۔ قطری ڈرائیور  شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب  پر برتری لے گئے ۔  ناصر الطہیہ رواں ریلی میں چوتھا مرحلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔

کارلوسینز جونیئر نے دوسری پوزیشن حاصل کی  جبکہ دفاعی چیمپئن پیٹر ہانسل کا قسمت نےپھر ساتھ نہ دیا ۔ تیرہ بار کے عالمی چیمپئن کی گاڑی میں خرابی کے باعث ایک بار پھر پیچھے رہ گئے ۔

بائیکس کی کیٹیگری میں  آسٹریلیا کے ٹوبے پرائس  نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے میدان مارلیا ۔ آسٹریا کے ماتياس والكنر نے مجموعی برتری حاصل کر لی۔