Tuesday, April 23, 2024

ارجنٹائن میں ڈاکار ریلی کا آغاز ہو گیا

ارجنٹائن میں ڈاکار ریلی کا آغاز ہو گیا
January 3, 2016
بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ڈاکار ریلی ارجنٹائن میں شروع ہو گئی ہے۔ بیونس آئرس سے روساریو تک کے افتتاحی مرحلے میں دفاعی چیمپئن ناصر العطیہ اور ان کے شریک پائلٹ لوتھیو بومیل نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نو ہزار کلو میٹر طویل ریلی کے تین سو سینتالیس شرکاءہیں اور اس میں ایک سو گیارہ کاریں، ایک سو چھتیس موٹر سائیکل اور پینتالیس چار پہیوں والے موٹر بائیک اور پچپن ٹرک حصہ لے رہے ہیں جو ارجنٹائن اور بولیویا سے گزریں گے۔ گزشتہ چار ڈاکار ریلیوں کے فاتح ناصر العطیہ آل فور ٹیم میں شامل منی کار میں سوار ہیں۔ ریلی میں آزمودہ کار ہسپانوی ڈرائیور وان نینی روما، فن لینڈ کے میکو ہرونین ، ارجنٹائن کے اورلینڈو، سکی کے سابق پولش اولمپک چیمپئن ایڈم ملائسز بھی شریک ہیں۔ فرانس ، امریکا ، چیک جمہوریہ کے ڈرائیوروں کے علاوہ موٹر بائیک کیٹگری میں پانچ بار کے چیمپئن سپین کے مارک کوما بھی شامل ہیں۔ ریلی کا اختتام سولہ جنوری کو روساریو ہی میں ہو گا۔