Friday, April 19, 2024

ارجنٹائن: مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی

ارجنٹائن: مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی
March 5, 2015
ارجنٹائن (ویب ڈیسک) مسلسل اور شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے شمال مشرقی ارجنٹائن میں تباہی مچا دی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ لگاتار بارشوں کے باعث علاقے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے اور سیلاب کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت حکام نے علاقے سے شہریوں کو نکالنا شروع کردیا ہے۔ کچھ رہائشیوں نے سیلاب سے اپنے گھروں اور جائیداد کو بچانے کی کوشش کی تاہم انہیں بھی گھروں کو چھوڑنا پڑا، سیلابی پانی کے گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ سیلابی بارشوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔