Tuesday, April 23, 2024

اربوں کے کرپشن کیس میں بابرغوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اربوں کے کرپشن کیس میں بابرغوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
October 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے پونے تین ارب روپے سے زائد کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر بابرغوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں  940غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں جس سے  قومی خزانے کو دو ارب اٹھاسی کروڑ پچپن لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو انسٹھ روپے کا نقصان  ہوا۔احتساب عدالت نے  سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ  جاری کردئے۔ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت طلب کرلی ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ملزم جاوید حنیف و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی بابرغوری سمیت آٹھ ملزمان پر الزام ہےکہ انہوں نے دوہزار بارہ میں کے پی ٹی میں 940غیرقانونی بھرتیاں  کیں جس سے خزانےکے پونے تین ارب روپے کا نقصان ہوا۔