Thursday, March 28, 2024

اربوں کی کرپشن میں گرفتار شرجیل میمن کیلئے 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

اربوں کی کرپشن میں گرفتار شرجیل میمن کیلئے 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
November 17, 2017

کراچی (92 نیوز) اربوں کی کرپشن میں گرفتار شرجیل میمن کیلئے 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کسی بھی وقت جناح اسپتال کے جیل وارڈ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

شرجیل میمن کی بیماریاں ظاہر ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر سات رکنی میڈیکل بورڈ بنادیا گیا۔ جس میں جناح اسپتال اور کارڈیو ویسکیولر کے ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے، طبی معائنہ کےبعد شرجیل میمن کو کسی بھی وقت جناح اسپتال کے جیل وارڈ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کئی بار پہلے بھی جیل میں طبی معائنہ کیا جاچکا ہے موصوف طبعیت کی ناسازی کے بہانے اسمبلی بھی نہیں آئے۔ گذشتہ پیشی پر شرجیل میمن کی شیو بھی بڑھی ہوئی تھی۔