Friday, April 26, 2024

اربوں کی کرپشن میں فواد حسن فواد اور جے ایس گروپ کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

اربوں کی کرپشن میں فواد حسن فواد اور جے ایس گروپ کے گٹھ جوڑ کا انکشاف
August 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اربوں روپے کی کرپشن میں فواد حسن فواد اور علی جہانگیر صدیقی کے جے ایس گروپ کے گٹھ جوڑ کا انکشاف  ہوا ہے ۔ سابق پرنسپل سیکرٹری نے اربوں کا کالا دھن سفید کرنے کیلئے راولپنڈی میں 12 ارب روپے کے کمرشل پلازے کا سہارا لیا ۔روزنامہ 92 نیوز کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا  ، نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو دفترخارجہ کے ذریعے بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری  برائے وزیراعظم فواد حسن فواد کے خلاف  تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے  ،  نیب نے اربوں روپے کی کرپشن میں فواد حسن فواد اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیرصدیقی کے گٹھ جوڑ کے ثبوت حاصل کرلیے۔ فواد حسن فواد نے اربوں روپے کا کالادھن سفید کرنے کے لیے راولپنڈی کے علاقہ صدر میں 12 ارب روپے مالیت کے کمرشل پلازے کا سہارا لیا،کمرشل پلازے کی زمین کی خریداری اور تعمیر کے لیے جے ایس گروپ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کی مدد لی گئی ،روزنامہ 92 نیوز کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری نے کمرشل پلازے کی اراضی جے ایس  گروپ کی کمپنیوں کے ذریعے مرحلہ وار اپنے خاندان کے نام پر منتقل کی،فوادحسن فواد نے جے ایس بینک،سندھ بینک اور سمٹ بینک سے دو ارب پچاسی کروڑ روپے قرض لیا۔ علی جہانگیر صدیقی نے سپرنٹ سروسز راولپنڈی کے ذریعے ایک سو پچاس ملین روپے فواد حسن فواد کو منتقل کیے۔