Friday, April 26, 2024

اربوں روپے کی کرپشن کرنیوالے ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی درخواست ضمانت خارج

اربوں روپے کی کرپشن کرنیوالے ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی درخواست ضمانت خارج
July 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔ سابق چیئرمین ظفر گوندل کو ایف آئی اے نے ای او بی آئی میں اربوں روپے کی مالی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس پر ظفر گوندل نے بعد از گرفتاری ضمانت کےلئے درخواست دی تھی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔ عدالت نے کیس تفتیش کےلئے نیب کے حوالے کر دیا۔