Sunday, September 8, 2024

اربوں روپے کی وصولیوں کی وجہ سے کمپیوٹر سسٹم کے اپ ڈیٹ میں تاخیر ہوئی : نیشنل بینک

اربوں روپے کی وصولیوں کی وجہ سے کمپیوٹر سسٹم کے اپ ڈیٹ میں تاخیر ہوئی : نیشنل بینک
July 3, 2016
کراچی (92نیوز) نیشنل بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی وصولیوں کی وجہ سے ان کے کمپیوٹر سسٹم کے اپ ڈیٹ میں تاخیر ہوئی تاہم برانچز کو اضافی اوقات میں کھول کر تمام پنشنرز اور کھاتے داروں کو رقوم ادا کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنشنرز کی پریشانی پر اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے نیشنل بینک کے گروپ چیف نوشیرواں عادل نے بتایا کہ بینک نے انتیس اور تیس جون کو 98 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کی جس کا ڈیٹا ان کے ڈی سی ایس سسٹم میں محفوظ کیا جارہا ہے۔ اپ ڈیٹ کا یہ عمل دو جولائی کی دوپہر کو مکمل ہوا جس کے بعد پنشنرز کو ادائیگی اور چیک کلیئرنس شروع کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ رقم کی قلت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ نیشنل بنک پنشنرز کو ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک سے رقم وصول کرتا ہے۔ نوشیروان عادل کے مطابق ہرماہ پنشن دس روز میں تقسیم کی جاتی ہے مگر اس بار دو روز میں تقسیم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق تمام بینکوں کو ان کی ضروریات سے زیادہ کیش فراہم کیا گیا ہے۔ عید کی تعطیلات میں بینکوں کی جانب سے کیش نہ فراہم کیے جانے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔