Saturday, April 20, 2024

اربوں روپے کرپشن کیس، ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی و دیگر احتساب عدالت پیش

اربوں روپے کرپشن کیس، ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی و دیگر احتساب عدالت پیش
July 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اربوں روپے کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے الزام کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر عاصم حسین کی احتساب عدالت میں شاہانہ انٹری دیکھنے میں آئی ۔ جہاں کسی ملزم کی گاڑی نہیں آسکتی ڈاکٹرعاصم وہاں گاڑی سے اترے۔ انیس قائخانی، عبدالقادر پٹیل اور روف صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آج کل تھکے تھکے یا ناراض دیکھائی دے رہے ہیں جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ آج کل نئی دوائی شروع کی ہے اس کا سائیڈ افیکٹ ہے ۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا پرانے دوست آصف زرداری سے کوئی ملاقات یا بات  چیت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔