Saturday, May 18, 2024

اربوں روپے کرپشن کا کیس ، پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کیخلاف اگلی کارروائی شروع

اربوں روپے کرپشن کا کیس ، پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کیخلاف اگلی کارروائی شروع
August 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف اربوں روپے کرپشن کیس کی تحقیقات کے معاملے پر نیب نے اگلی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نیب نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی ایچ اے راولپنڈی اسلام آباد کو پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کے نام چار مختلف پراپرٹیز کی تفصیلات بھیج دیں۔ خط میں کہا گیا کہ جب تک پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں، مذکورہ جائیداد فروخت یا کسی کے نام ٹرانسفر نہیں کی جا سکے گی۔ نیب کی جانب سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو لکھے گئے خط میں پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کے نام گاڑیوں کی تفصیلات بھیجی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران گاڑیاں کسی اور کے نام ٹرانسفر نہیں ہوں گی۔ واضح رہے نیب طلبی کے باوجود پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ پیش نہ ہوئے۔