Saturday, May 11, 2024

اربن راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کو جدید شہروں میں شامل کریگا، شہباز گل

اربن راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور کو جدید شہروں میں شامل کریگا، شہباز گل
April 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اربن راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور شہر کو جدید شہروں میں شامل کرے گا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں دوران نیوز کانفرنس اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر ہفتے کنسٹرکشن پر خود میٹنگز کررہے ہیں، 18 اپریل سے منصوبہ پوری فلو کیساتھ گراؤنڈ پر شروع ہو جائے گا۔ لینڈ ایکوائر کرنے کے چکر میں لاہور کا پھیلاؤ دوگنا ہوگیا۔

انہوں نے کہا، ایگریکلچر لینڈ سکڑ رہا ہے، لاہور کی زرعی زمینیں کم ہورہی ہیں، لاہور مانگا منڈی اور پتوکی تک جا چکا ہے۔

جیسے نوازشریف کا ایمانداری کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں ایسے ہی راوی کا پانی سے کوئی لینا دینا نہیں، راوی گندے پانی کا جوہڑ بن چکا، سیاسی قبضہ مافیا نے پلاٹوں کی لوٹ مار کی۔ لاہور میں پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے۔

اصل منصوبہ تھا ریورراوی کو صاف کیسے کیا جائے۔ اربن راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ لاہور شہر کو جدید شہروں میں شامل کرے گا، وزیراعظم عمران خان لاہور میں منصوبے پر بریفنگ بھی لیں گے۔

اربن راوی ڈویلپمنٹ منصوبے کے 4 سے 5 فیز ہیں جو مرحلہ وار مکمل ہونگے۔ لاہور میں ایل ڈی اے کا فلیٹس کا منصوبہ آرہا ہے، کوشش ہے صحافیوں کو بھی منصوبے میں شامل کیا جائے۔