Tuesday, May 21, 2024

ارب پتی دنیا کی 60فیصد آبادی کے برابر دولت رکھتے ہیں ،اوکسفام

ارب پتی دنیا کی 60فیصد آبادی کے برابر دولت رکھتے ہیں ،اوکسفام
January 20, 2020
نیو یارک ( 92 نیوز) بین الاقوامی تنظیم اوکسفام نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2 ہزار سے زائد ارب پتی دنیا کی 60 فیصد آبادی کے برابر دولت رکھتے ہیں۔ ٹائم ٹو کیئر نامی رپورٹ میں اوکسفام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی عورتیں روزانہ 12 اعشاریہ 5 ارب گھنٹے بغیر تنخواہ کے کام کرتی ہیں اور عالمی معیشیت میں 10 اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر کا حصہ ڈالتی ہیں۔ جو ٹیک انڈسٹری سے 3 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 22 امیر ترین لوگوں کی دولت، افریقہ کی تمام خواتین سے زیادہ ہے۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم شروع ہونے والا ہے جس میں عالمی سیاسی رہنما اور بڑے کاروباری افراد شریک ہو گے۔