Tuesday, May 21, 2024

اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
September 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) علاج کے نام پر لندن میں مقیم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ نواز شریف کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کیا نواز شریف گھر کے باہر ثمن نوٹس لگا دئیے ہیں ۔ جیل حکام نے آگاہ کیا کہ نواز شریف کے گھر کے باہر سمن کے نوٹس لگا دیئے۔ دوسری طرف نواز شریف کی عدالتی فیصلے کے بعد وطن واپسی کیلئے خاندان اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز، حسن نواز اور اسحاق ڈار سے مشورہ کیا گیا۔ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے شہباز شریف اور مریم نواز میں مسلسل رابطے بھی ہیں۔ اس حوالے سے سینئر قانون دانوں اور رفقا سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے شریف فیملی نے نواز شریف کو ڈاکٹرز کی رائے لینے کا مشورہ دے دیا۔ علاج مکمل کروا کر ہی پاکستان جائیں اور کورونا کی وجہ سے بند اسپتالوں کے کھلتے ہی آپریشن کروانے کا مشورہ دیا ہے۔