Friday, April 26, 2024

اراضی خوردبرد کیس ، ملک ریاض اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہو گئے

اراضی خوردبرد کیس ، ملک ریاض اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہو گئے
December 8, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) 1170 کنال اراضی خورد برد کیس  میں  عدالت کے طلب کرنے پر ملک ریاض اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہو گئے ۔ ملک ریاض نے اینٹی کرپشن عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی، کیس کی آئندہ سماعت احتساب کرے گی، اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم نے کیس ٹرانسفر  سے متعلق خط عدالت میں پیش کردیا ۔ راولپنڈی میں 1170 کنال اراضی خوردبرد کیس میں ملک ریاض وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے ، اینٹی کرپشن عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی اور  کیس احتساب عدالت میں ٹرانسفر کر دیا ۔