Friday, April 26, 2024

ارادوں کی تکمیل کیلئے عمران خان کو موقع ملنا چاہئے،اے ایس دولت

ارادوں کی تکمیل کیلئے عمران خان کو موقع ملنا چاہئے،اے ایس دولت
December 9, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت کر دی اور کہا عمران خان کو وقت اور موقع دینا چاہیے تاکہ وہ اپنے ارادوں کو عملی جامہ پہنا سکیں۔ چنڈی گڑھ میں ہونیوالے ملٹری لٹریچر فیسٹیول میں اپنے خطاب میں را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نےکہا کہ انہوں نے جنرل پرویزمشرف جیسا معقول شخص پچھلے 30 برس میں نہیں دیکھا اور اب جنرل پرویزمشرف کے بعد وہ کسی سے بہتر تعلقات کی امید کر سکتے ہیں تو وہ عمران خان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھارت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر بات چیت کےانتظامات ہونا چاہیے۔ ادھربھارتی جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے بھی عمران خان کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو کونے میں نہیں دھکیلنا چاہیے ،وہ خطےمیں تبدیلی لا سکتے ہیں۔