Monday, September 16, 2024

اذلان شاہ ہاکی کپ : پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چار صفر کی عبرتناک شکست

اذلان شاہ ہاکی کپ : پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چار صفر کی عبرتناک شکست
April 10, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) پاکستان کو اذلان شاہ کپ کے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں چار صفر سے شکست ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔ چوبیسویں منٹ میں آسٹریلیا نے پنالٹی کارنر پر بلیک گوورز کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ ہاف ٹائم تک آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ تھامس کریگ اور جیمی ڈیور نے اوپر تلے دو گول کر کے سکور تین صفر کر دیا۔ ایرن زیلوسکی نے آسٹریلیا کی جانب سے چوتھا گول سکور کیا۔ آج کے دیگر مقابلوں میں نیوزی لینڈ نے جاپان کو چار ایک جبکہ بھارت نے کینیڈا کو تین ایک سے شکست دے دی۔