Saturday, April 20, 2024

ادیتیا یوگی نے ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

ادیتیا یوگی نے ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا
March 19, 2017
  نئی دہلی (ویب ڈٰیسک)انتہا پسند ہندورہنما ادیتیا یوگی کو ریاست اتر پردیش کا وزیراعلیٰ بنا کر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نام نہادسیکولر،سوشلسٹ اور روشن خیال بھارت کا جنازہ نکال دیا اقلیت دشمن رہنما کو مودی سے بھی سخت گیر رہنما قرار دیا جا رہا ہے۔ادیتیا یوگی نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کےمطابق ادیتیا یوگی نے ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا انتہائی سخت گیر یہ رہنما اقلیتوں خصوصا مسلمان دشمنی کی وجہ سے بدنام ہے، بھارتی سیاست میں آگ اگلنے والے اس رہنما کی نفرت انگیزی کی داستان بہت طویل ہے۔ جون 2016میں اپنے ایک بیان میں اس کا کہنا تھا جب ایودھیا میں بابری مسجد کو گرانے سے کوئی نہیں روک سکا تو مندر بنانے سے کون روکے گا۔ اکتوبر 2016میں انہوں نے عید قرباں پر اعتراض اٹھانا شروع کردیئے، یوگا کی مخالفت کرنے والوں کو بھارت سے نکل جانے کا درس انہوں نے جون 2015 میں دیا۔ ،حتیٰ کہ لو جہاد کے نام پر مسلمان لڑکیوں کوہندوبنانے کے مذموم عزائم کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ قتل، اقدام قتل، اغوا کے جرائم میں ملوث آدتیا ناتھ کے متنازع بیانات کی فہرست کافی لمبی ہے۔۔۔جسے چند لمحوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔