Monday, September 16, 2024

ادویہ ساز اداروں، میڈیکل سٹورمالکان نے ہڑتال ختم کر دی

ادویہ ساز اداروں، میڈیکل سٹورمالکان نے ہڑتال ختم کر دی
February 16, 2017

لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت اور ادویات کے تاجروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب حکومت نےباہمی اتفاق رائے تک ترمیمی ڈرگ ایکٹ 2017 کی متنازع شقوں پر عمل موخر کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

معاہدے کے مطابق حکومت ڈرگ ایکٹ میں بین الاقوامی قوانین سے متصادم شقیں ختم کرنے کو تیار ہوگئی۔ پنجاب حکومت جولائی میں شیڈول 9 لاگو کرنے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنےپربھی آمادہ ہوگئی۔

ہربل، ہومیو اور الٹرنیٹو ادویات کے مینوفیکچررز پر انلسٹمنٹ پراسس مکمل ہونے تک وفاقی قوانین لاگونہیں ہوں گے۔ ادویات کے تاجروں کے نمائندے غیرمعیاری اور جعلی ادویات کےخلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

معاہدے پر ادویہ ساز اداروں، کیمسٹس، ڈرگسٹس، فارماسسٹ، اور ڈسٹری بیوٹرز سمیت 13 تنظیموں کے نمائندوں نے دستخط کیے جس کے بعد میڈیکل سٹور مالکان نے پنجاب بھر میں ہڑتال ختم کر دی۔