Friday, March 29, 2024

ادویات کی قیمتیں بڑھنے میں میرا قصور نہیں ، کپتان کا فیصلہ منظور ہے ، عامر کیانی

ادویات کی قیمتیں بڑھنے میں میرا قصور نہیں ، کپتان کا فیصلہ منظور ہے ، عامر کیانی
April 21, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی نے وزارت سے برطرفی کے بعد پہلی بار  معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ  ادویات کی قیمتیں بڑھنے میں میرا کوئی قصور نہیں ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ میرے لئے بھی کسی قیامت سے کم نہ تھا ، مگر وزیر اعظم کا ہر فیصلہ قبول ہے ۔

عامر نے کہا کہ 345 ادویات کی قیمتوں میں 2.4فیصد کا فیصلہ ن لیگی دور میں ہوا ،دوسری جانب 80 ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی ہونا تھی جو مزکورہ کمپنیوں نے نہیں کی ،ہم نے متعدد کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو بند کیا۔

عامر کیانی نے  مزید کہا کہ  مجھ پر بلاوجہ نااہلی کا الزام  لگا گیا جس کا مجھے دکھ ہے ،لیکن حقائق اس کے بالکل برعکس ہے، ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ ن کی کابینہ نے بڑھائی اورکچھ ڈالر کی وجہ سے بڑھیں ۔

انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے اپنے اعداد و شمار پر ن لیگ کو چیلنج بھی کیا  ، عامر کیانی کا مزید کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی کابینہ کے منظورکردہ بل کے باعث 100روپے کی دوائی 240 تک چلی گئی ۔

عامر کیانی نے کہا کہ عمران خان عوام کادکھ برداشت نہیں کرسکتے ، ادویات قیمتیں بڑھنے پرمضطرب تھے۔