Thursday, April 18, 2024

ادویات کی قیمتیں آسمان پر ، نرخوں میں کئی گناہ اضافہ ‏

ادویات کی قیمتیں آسمان پر ، نرخوں میں کئی گناہ اضافہ ‏
April 4, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، ریٹس میں کئی گناہ اضافہ  ہو گیا ، امراض قلب کی 185 روپے میں ملنے والی دوا راتوں رات   485 روپے کی ہوگئی ۔شوگر کنٹرول میڈیسن 272 روپے سے بڑھ کر 460 روپے پر آگئی ، صورتحال حکومت کے کنٹرول سے باہر  ہو گئی ۔

 ادویہ سازکمپنیوں نےدوائیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا ، امراض قلب کی میڈیسن ٹری فورج کی قیمت 186 سے بڑھاکر 485 روپے کر دی گئی جبکہ  شوگر کو کنٹرول کرنے والی دوا پہلے 272 روپے کی تھی اب 460 روپے میں مل رہی ہے۔

گلے کے امراض کی دوا اریتھروسن کی قیمت 548سے 921روپے ہوگئی ۔بلڈپریشر کنٹرول کرنے والی کون کور دوا کی قیمت 162 سے بڑھا کر 235 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

سردرد کیلئے دوا ڈسپرین کی قیمت میں 27 روپے فی پیکٹ کا اضافہ ہوا ہے۔  ادویات مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ نایاب بھی ہو گئیں،بیشتر ادویات میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہی نہیں۔

ادویات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اُدھر لاہورہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف درخواست دائرکردی گئی ہے۔

درخواست گزارنے استدعاکی کہ عدالت قیمتوں میں اضافہ کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ نے ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔