Thursday, March 28, 2024

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کی جان پر بن آئی

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کی جان پر بن آئی
April 8, 2019

کراچی ( 92 نیوز) ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہریوں کی جان پر بن آئی، عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کیاہوا تھا اب ادویات خریدنا بھی محال ہوجائے گا۔

گلے کی خراش ایروتھسین کی قیمت میں 382روپے کا اضافہ کیاگیا۔قیمت 550روپے سے بڑھ کر 932 روپے کی ہوگئی ۔

جگرکی بیماری کی دوائی سرسرک ٹیبل  423روپے کا اضافہ کے بعد 472روپے سے بڑھ کر 895 روپے ہوگئی جب کہ بلڈپریشر کی دوائی ٹرائی فج کی قیمت میں 326روپے کا اضافہ ہوا۔

پہلے 186 کی ملتی تھی اب 512روپے کی فروخت ہورہی ہے۔

پیناڈول سیرپ کی بوتل  30روپے کا اضافہ کے بعد 50سے بڑھ کر80 روپےکی  ہوگئی۔

آکمنٹین سیرپ کی بوتل  40روپے اضافے کے بعد  100سےبڑھ کر 140 کی ہوگئی ، بروفین سیرپ کی بوتل  پر پندرہ روپے بڑھادئے گئے۔

ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے سے عوام پریشان ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے فوری واپس لیا جائے۔