Thursday, April 18, 2024

ادویات کی قیمتوں پر 72 گھنٹے کا الٹی میٹم ، 25 گھنٹے گزر گئے

ادویات کی قیمتوں پر 72 گھنٹے کا الٹی میٹم ، 25 گھنٹے گزر گئے
April 11, 2019

اسلام اباد (92 نیوز) ادویات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر وزیراعظم کے نوٹس کو 25 گھنٹے گزر گئے۔ شہری مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

 وزیراعظم کے واضح احکامات کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی ۔ فارما سیوٹیکل ایسوی ایشن نے فیصلہ ماننے سے دوٹوک انکار کر دیا۔

 وزیر اعظم نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے بہتر گھنٹوں میں قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود قیمتوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

 میڈیکل اسٹورز پر بخار کا سیرپ ایک سو چالیس سے  بڑھ کر ایک سو پچانوے روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کھانسی کا شربت 98 روپے سے ایک پچاس تک پہنچ گیا ہے۔ شوگر کی سو روپے میں ملنے والی دوائی دو سو روپے میں بیچی جارہی ہے۔

 کونکور، ٹرائی فورج، گریوی بی نان انجکشن،اریتھروسین کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا  ہے۔ شوگر، ٹی بی ،سردرد،امراض قلب کی ادویات بھی مہنگی فروخت کی جارہی ہیں۔  

 ادویات کی مہنگے داموں فروخت کے ساتھ ساتھ  مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی گئی ہے۔