Friday, May 17, 2024

ادویات مہنگی کرنے کا کیس ، عدم ثبوت کی بنا پر سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام خارج

ادویات مہنگی کرنے کا کیس ، عدم ثبوت کی بنا پر سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام خارج
November 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگی ادویات سے متعلق نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ عدم ثبوت کی بنا پر نیب نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام کیس سے خارج کر دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں عامر کیانی کا کردار نہیں  بلکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے کیا۔

سابق وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کے الزامات تھے۔ عامر محمود کیانی اگست 2018 سے اپریل 2019 تک وفاقی وزیر صحت کے عہدے پر براجمان تھے۔

انہیں وزیر اعظم عمران خان نے  18 اپریل 2019 کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے قومی صحت  عامر کیانی کے خلاف نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت دی تھی۔