Friday, March 29, 2024

ادویات ساز کمپنیوں کا ازخود قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم

ادویات ساز کمپنیوں کا ازخود قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم
July 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ادویہ مافیا کے خلاف وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ ادویات ساز کمپنیوں کا ازخود قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم کر دیا گیا۔ وزارت صحت کی سمری پر گذشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی گئی۔ وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد اور معاون خصوصی ظفر مرزا کو ادویا ساز  کمپنیوں کے تحفظ میں ناکام رہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے خلاف قانونی سیکشن ختم کر دی گئی۔ دستاویز  کے مطابق  مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی  صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے از خود قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم کرنے کی مخالفت کی۔ سیکرٹری وزارت صحت عامر اشرف خواجہ نے کمپنیوں کا اختیار ختم کرنے کی حمایت کی۔ کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی سے قانون کے متصادم تمام سیکشنز ختم کرنے کی منظوری دی۔ کمپنیوں کی درخواست پر ادویات کی قیمتوں کا تعین اب  ڈریپ اور وزارت صحت کریں گی۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔