Sunday, September 8, 2024

  ادویات خریداری میں گھپلے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے نیب حکام کو بیان ریکارڈ کر ادیا

   ادویات خریداری میں گھپلے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے نیب حکام کو بیان ریکارڈ کر ادیا
October 21, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی سول اسپتال میں ادویات کی خریداری میں کرپشن پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے نیب حکام کو بیان ریکارڈ کروادیا ،نیب کی تحقیقات میں وزیر صحت سمیت محکمے کے کئی افسران پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق نیب حکام کی جانب سے کراچی سول اسپتال کی ادویات  میں کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں ،اسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نواز علی ملاح نے نیب حکام کو بیان ریکارڈ کروادیا   ۔ ڈاکٹر نواز نے اپنے بیان میں سابق وزیرصحت سمیت محکمہ صحت کےکئی افسران پرسنگین الزامات عائد کئے ہیں ، بیان کے مطابق ایم ایس سول اسپتال نےٹراما سینٹرکی تعمیرمیں کروڑ وں کی خرد بردکی  ۔ اسپتال میں غریب مریضوں کیلئےخریدی جانے والی ادویات فروخت کردی جاتی ہیں  جبکہ سول اسپتال میں ایم آرآئی اورایکسرےمیشن بند کرکے مختلف لیبارٹریزکوکمیشن کےعوض نوازابھی جاتا ہے۔