Thursday, April 25, 2024

ادلب کے اسکول پر حکومتی فورسز کی بمباری ، 4بچوں سمیت 8افراد ہلاک

ادلب کے اسکول پر حکومتی فورسز کی بمباری ، 4بچوں سمیت 8افراد ہلاک
January 2, 2020
ادلب ( 92 نیوز) شام کے صوبے ادلب  میں ایک اسکول پر حکومتی فورسز کی بمباری سے استاد اور 4 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیرین آبزرویٹری اور اپوزیشن رہنما ہادی حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے ایک گاؤں سرمین میں واقع اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک استاد اور 4 بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف 2011 میں شروع ہونے والے احتجاج کی وجہ سے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار افراد اس جنگ کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔