Sunday, May 12, 2024

ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری ، 9افراد ہلاک ‏

ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری ، 9افراد ہلاک ‏
November 18, 2019

ادلب ( 92 نیوز) شامی صوبے ادلب میں روسی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔

سیرئن آبزرویٹری کے مطابق روسی طیاروں نے ادلب میں  چار دیہاتوں کو نشانہ بنایا جس میں نو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ، متعدد افراد تاحال ملبے تلے موجود ہیں جس کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

سیرئن آبزرویٹری کے مطابق فضائی بمباری کے دوران شام کی حکومتی فورسز کی جانب سے علاقے میں شیلنگ بھی کی گئی ۔

ادلب میں ایک ماہ کے دوران شامی اور روسی فورسز کی کارروائیوں میں تیرہ بچوں سمیت پچھتر افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔