Thursday, May 9, 2024

ادلب میں حکومتی فورسز کے حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک ہوگئے

ادلب میں حکومتی فورسز کے حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک ہوگئے
February 11, 2020
ادلب ( 92 نیوز) شامی صوبے ادلب میں حکومتی فورسز کے حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک ہوگئے  ،  جواب میں ترکی نے شامی حکومت کے ایک سو ایک اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق شامی فورسز نے صوبہ ادلب میں ترک فوجی بیس پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک اورپانچ زخمی ہوئے ۔ جواب میں ترکی نے شامی حکومت کے ایک سو پندرہ اہداف کونشانہ بنایا اور ان میں سے ایک سو ایک اہداف کو تباہ کردیا، ترک وزارت دفاع نے شام کوخبردار کیا ہے کہ وہ مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے ۔ گزشتہ ہفتے بھی شامی فورسزنے ادلب میں  بمباری کر کے آٹھ ترک فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔