Monday, May 6, 2024

ادریس ایلبا ، کرسٹوفر ہیوجو ، جورگ جیسس بھی کورونا وائرس سے متاثر

ادریس ایلبا ، کرسٹوفر ہیوجو ، جورگ جیسس بھی کورونا وائرس سے متاثر
March 17, 2020

لندن ( 92 نیوز) معروف ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا  ، کرسٹوفرہیوجو اور فٹبال کوچ جورگ جیسس بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ، کورونا کے باعث کنٹیکی ڈربی ریس اورمیٹ گالا ملتوی کردیا گیا۔

کورونا کے وار سے کھلاڑیوں اور فنکاروں کے متاثر ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، نامور ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا  نے اہلیہ سبرینا کے ہمراہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو پیٖغام میں اپنے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکی طبیعت ٹھیک ہے تاہم  انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مشہور امریکی ٹی وی ڈرامہ گیم آف تھرونز سے شہرت پانے والے اداکار کرسٹوفرہیوجو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ ہوگئے۔

فٹبال کلب فلیمنگو کے کوچ جورگ جیسس بھی کورونا سے متاثرہونے والوں میں شامل ہیں ۔

ادھر 75سال میں پہلی مرتبہ امریکی ریاست کنٹیکی میں ہونیوالی  ڈربی ریس کرونا کے باعث منسوخ کردی گئی،نیویارک میں منعقد ہونیوالا میٹ گالا بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔