Friday, April 26, 2024

 ادرک نظام انہضام اور جسمانی دفاع کو مضبوط بنانے میں معاون

 ادرک نظام انہضام اور جسمانی دفاع کو مضبوط بنانے میں معاون
February 27, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)ادرک نظام انہضام اور جسمانی دفاع کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے یہ متلی بدہضمی ، پیٹ کی خرابی ، ورم ، پیٹ کی گیس ، پٹھوں کی اکڑن اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے ادرک کا استعمال اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے تفصیلات کےمطابق  ادرک ایک مقبول عام سبزی ہے جو ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے ؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ سبزی متعدد فوائد کی حامل ہے ۔ اسے کچا اور کھانے میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اچار کی صورت میں بھی یہ طبی لحاظ سے فائدہ مند ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ متلی  بدہضمی ، پیٹ کی خرابی ، ورم ، پیٹ کی گیس ، پٹھوں کی اکڑن اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے ادرک کا استعمال اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے