Saturday, May 4, 2024

اداکاری کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان آج چونتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں

اداکاری کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان آج چونتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں
December 21, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان آج   چونتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے اپنےکرئیرکی شروعات دو ہزار چھ میں وی جے کے طور پر کی تاہم ڈرامہ سیریل ہم سفر نے انہیں نئی شناخت دی۔ ایک کے بعد ایک ہٹ سیریل نے انہیں راتوں رات کامیابی کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ماہرہ خان نے بڑے پردے پر بھی خوب کمال دکھایا۔ بول، بن روئے، ہو من جہاں، ورنا جیسے کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جلوے بکھرے۔ ماہرہ خان نے بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کےمدمقابل بھی کام کیا۔ ماہرہ خان نے کئی اداکاراؤں کو خوبصورتی میں پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی سب سے زیادہ جاذب نظر خاتون کا اعزاز حاصل کیا جبکہ وہ دو ہزار اٹھارہ میں ایشیا کی پرکشش خواتین میں چوتھے نمبر پر رہیں۔