Thursday, March 28, 2024

اداکارہ ہیلن مرن اور ایلکس شارپ نے تھیٹر کے سب سے بڑے ٹونی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

اداکارہ ہیلن مرن اور ایلکس شارپ نے تھیٹر کے سب سے بڑے ٹونی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
June 9, 2015
لندن (ویب ڈیسک) اداکارہ ہیلن مرن اور ایلکس شارپ نے ٹونی ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا، ٹونی ایوارڈز کو تھیٹر کی دنیا میں وہی مقام حاصل ہے جو کہ فلمی دنیا میں آسکر کا ہے۔ ایلکس شارپ نے بہترین اداکار کا ٹونی ایوارڈ سٹیج ڈرامے ”کیوریئس انسیڈنٹ آف دی ڈاگ ان دا نائٹ ٹائم“ کےلئے حاصل کیا۔ ایلکس شارپ نے براڈوے پر پیش کیے جانے والے اس ڈرامے میں آٹزم کا شکار ایک لڑکے کا کردار ادا کیا جو ایک کتے کے قتل کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کیوریئس انسیڈنٹ آف دی ڈاگ ان دا نائٹ ٹائم کو بہترین ڈرامے کا ایوارڈ بھی ملا جبکہ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی اسی کی ہدایتکارہ میرین ایلیئٹ کے حصے میں آیا۔ اداکارہ ہیلن مرن کو ”دی آڈیئنس“ نامی ڈرامے میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کا کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ ہیلن مرن نے فلم ”کوئین‘ ‘میں ملکہ برطانیہ کا کردار ادا کرنے پر نو برس قبل آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔