Friday, April 26, 2024

اداکارہ نور تین ناکام شادیوں کے بعد ولی حامد علی خان کی دلہن بنیں گی

اداکارہ نور تین ناکام شادیوں کے بعد ولی حامد علی خان کی دلہن بنیں گی
June 21, 2015
لاہور (92نیوز) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ نور نے گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد علی خان کے ساتھ زندگی بھر جینے مرنے کا اعتراف کر لیا۔ اداکارہ نور اور ولی حامد علی خان میں قربتوں کا سلسلہ ولی حامد علی خان کی فلم ”عشق پازیٹو“ کی عکس بندی کے دوران شروع ہوا تھا۔ شوبز کے حلقوں میں دونوں کی پروان چڑھتی محبت کے بعد شادی کی بازگشت بھی سنائی دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ولی حامد علی خان سے محبت ضرور ہے، شادی بھی دھوم دھام سے کروں گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نور نے پہلی شادی دبئی میں مقیم وکرم وشنو نامی ہندو سے کی تھی تاہم یہ ناکام ثابت ہوئی۔ نور نے دوسری شادی ٹیلی ویژن کے معروف ہدایتکار فاروق مینگل کے ساتھ کی تاہم وہ بھی دیرپا ثابت نہ ہو سکی۔ تیسری شادی پاکستان تحریک انصاف کے رکن عون چودھری سے کی جو دو ڈھائی برس سے زیادہ قائم نہ رہ سکی۔ اس دوران عون چودھری اور اداکارہ نور کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی جو قریباً تین سال کی ہے۔ عون چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نور نے چونکہ ولی حامد علی خان سے شادی کر لی ہے اس لیے اسے اس کی بیٹی واپس کی جائے۔