Thursday, April 25, 2024

اداکارہ نمرہ خان نے زندگی کی اٹھائیس بہاریں دیکھ لیں

اداکارہ نمرہ خان نے زندگی کی اٹھائیس بہاریں دیکھ لیں
June 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) معروف اداکارہ نمرہ خان نے زندگی کی اٹھائیس بہاریں دیکھ لیں۔ نمرہ خان نے کیک کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ نمرہ خان کو مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بھی بندھ چکے ہیں۔ نمرہ خان کی شادی افتخار نامی بزنس مین سے ہوئی ۔ اداکارہ نمرہ خان کی  شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس میں خاص دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شادی کی خوشخبری دی تھی ۔ نمرہ خان نے 2013 میں اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا ، اداکارہ مختلف فلموں اور ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔