Saturday, May 11, 2024

اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
April 20, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  اداکارہ نمرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ، نمرہ خان کی شادی افتخار نامی بزنس مین سے ہوئی ۔

اداکارہ نمرہ خان کی  شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس میں خاص دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شادی کی خوشخبری دی۔

نمرہ خان نے 2013 میں اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا ، اداکارہ مختلف فلموں اور ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔