Sunday, May 5, 2024

اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس سے متعلق تمام متفرق درخواستیں خارج

اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس سے متعلق  تمام متفرق درخواستیں خارج
November 15, 2017

 لاہور (92 نیوز) عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کیس سے متعلق  تمام متفرق درخواستیں خارج کردیں۔ میرا نے شادی کے لئے لڑکا ملنے کا بھی انکشاف کردیا۔

عدالتوں میں ریلیف کادن تھا،نوازشریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنا ملا تواداکارہ میرا کوبھی تکذیب نکاح کیس میں ریلیف مل گیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں میرانے انکشاف کیا کہ شادی کیلئےلڑکا تلاش کرلیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو اچھاسیاستدان قراردیا اور مشورہ دے دیا کہ انہیں جمائما سے دوبارہ شادی کرلینی چاہئے۔

عتیق الرحمان نے ادکارہ میرا کا شوہر ہونے کا دعوی کیا تھا،عدالت نے میرا کو سولہ نومبر  کواپنے گواہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری کوبھی طلب کرلیاگیا ہے۔