Friday, March 29, 2024

اداکارہ میرا کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اداکارہ میرا کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار
January 15, 2019
 کراچی (92 نیوز) جب بات ہو انگلش کی تو پاکستانی "مس انگلش" کا ذکر نہ کرنا ناانصافی ہو گی۔ اداکارہ میرا گلابی انگلش سے دنیا بھر میں اپنی علیحدہ پہچان رکھتی ہیں۔ جہاں بھی انگلش کا استعمال ہو، وہاں فورا پاکستانی مس انگلش، یعنی میرا کا نام ذہن پر سوار ہوجاتا ہے۔ اداکارہ کی گلابی انگلش پر فینز چکرا جاتے ہیں۔ کراچی کے نجی انسٹی ٹیوٹ میں گپ شپ سیشن میں بھی اداکارہ نے معصوم سی خواہش ظاہر کر دی۔ اداکارہ نے صرف انگلش پر ہی اکتفا نہ کیا، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا ۔فلم اسٹار نے کتاب لکھنے اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کا بھی اعلان کیا سیاست پر سوال ہوا تو میرا کا کہنا تھا کہ ان کی فلم" باجی" ریلیز ہونے والی ہے، اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ طنزو مزاح، مسکراہٹوں سے بھرپور سیشن کے اختتام پر میرا کو پھول اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔