Thursday, May 2, 2024

اداکارہ میرا ایک بار پھر بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے قذافی  سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئیں

اداکارہ میرا ایک بار پھر بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے قذافی  سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئیں
March 5, 2017
لاہور(92نیوز)خبروں میں زندہ رہنے والی میرا نے پی ایس ایل کا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ تفصیلات کےمطابق حسب معمول تاخیر سے اداکارہ میرا  پہنچیں، اور اپنے ادھورے پن کا ریکارڈ بھی برقرار رکھا اداکارہ  کو  اسٹیڈیم کےدروازے پر یاد آیا کہ وہ ٹکٹ تو بھول آئی ہیں۔  سیکورٹی کےاستفسار پر کہنے لگیں، وہ تو آرگنائزر کے پاس ہے۔ سیکورٹی پر موجود اداکارہ کے مداح بھی اس کے لیے کچھ نہ کر سکے وہ جاتے جاتے کہنے پر مجبور ہو  گئی کہ  اب میچ گھر پر ہی دیکھوں گی۔