Friday, March 29, 2024

اداکارہ مہوش حیات کو بھائی کے ساتھ ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

اداکارہ مہوش حیات کو بھائی کے ساتھ ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا
April 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کو بھائی کے ساتھ ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مہوش حیات کو کھری کھری سنا دیں۔ کہتے ہیں اس کام میں توانائی ضائع کرنے کے بجائے کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔ کچھ مداح اداکارہ کی حمایت میں میدان میں آگئے۔ ڈانس سٹیپ کو شاندار قرار دے دیا۔ کورونا لاک ڈاؤن میں وقت گزاری ، ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ ملکر ڈانس سٹیپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو کورونا سے ستائے عوام کی اکثریت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اس مشکل وقت میں اپنوں کیساتھ موج مستی کریں اور ایک دوسرے کو ایسے چیلنج دیکر لطف اندوز ہوں۔ اپنے اندر کا بچہ کبھی مرنے نہ دیں۔ سوشل میڈیا پر انکے مداحوں نے ویڈیو کو ضرور سراہا تاہم اکثریت مہوش حیات کے اس اقدام سے ناخوش نظر آئی ۔ اسٹے ہوم پلیز نامی صارف نے لکھا ہمیں اپنی نوکریوں کے لالے پڑے ہیں، ایسے ڈرامے پاکستان میں نہیں چلیں گے۔ وجیح لکھتے ہیں کاش آپ اس کام میں توانائی ضائع کرنے کے بجائے کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرتے۔ صارف میوٹڈ نے سوال کیا یہ لوگ پاکستان کی کون سی کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔ فرح نے لکھا آپ ایسا چیلنج کیوں نہیں کرتے جس میں کسی انسان کا بھلا ہو جائے ، جس پر عادل نے جواب دیا بہن یہ لوگ ایسی چیزیں نہیں پڑھتے۔