Friday, April 26, 2024

اداکارہ مہوش حیات دنیا میں ملک کی بہترین سفیر بھی بن گئیں

اداکارہ مہوش حیات دنیا میں ملک کی بہترین سفیر بھی بن گئیں
August 17, 2019
 لندن (92 نیوز) اداکارہ مہوش حیات دنیا میں ملک کی بہترین سفیر بھی بن گئیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو اور امریکی اخبارمیں لکھے مضمون میں مہوش حیات نے بھارتی فلم انڈسٹری کو آئینہ دکھا دیا۔ تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات بین الاقوامی محاذ پر ملک کا روشن چہرہ دکھانے میں مصروف ہیں۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی پاکستان دشمنی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی۔ مہوش حیات نے امریکی ٹی وی سی این این کی ویب سائٹ کیلئے لکھے گئے  اپنے خصوصی مضمون میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا  اب آپ بھارت سے امریکا منتقل ہو چکی ہیں، اپنی روایتی بھارتی سوچ کو تھوڑا تبدیل کریں۔ مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کو احساس دلایا کہ وہ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں، انکا کام امن پھیلانا ہے، وہ پاکستان اور بھارت میں نفرت نہ پھیلائیں۔ دوسری جانب اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے یونیسیف کو لکھے گئے خط کا بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے ۔ ارمینا خان نے یونیسیف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  پاکستان کیخلاف جنگ کی حمایت کرنیوالی پریانکا چوپڑا کو خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹائے۔