Tuesday, April 23, 2024

اداکارہ مہوش حیات خود پر تنقید کا بُرا منانے لگیں

اداکارہ مہوش حیات خود پر تنقید کا بُرا منانے لگیں
October 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) اداکارہ مہوش حیات خود پر تنقید کا بُرا منانے لگیں۔ ناقدین کو اپنے کام سے کام رکھنے اور منہ بند رکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔ مہوش حیات نےاپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا لوگوں کا ذہن اتنا وسیع اور سوچ اتنی بڑی ہونی چاہیے کہ اس میں میرا آئٹم سانگ  بلی اور تمغہ امتیاز دونوں فٹ ہو جائیں۔ مہوش حیات کو رواں برس حکومت پاکستان کی جانب سے انکی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا جس پر بہت سے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے نشتر برسائے گئے تھے۔