Thursday, May 9, 2024

اداکارہ مہوش حیات آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں

اداکارہ مہوش حیات آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں
January 6, 2020
لاہور (92 نیوز) معروف اداکارہ مہوش حیات آج اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ وہ 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ مہوش حیات نے 2010 میں اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ 2012 میں انہیں ڈرامہ سیریل میرے قاتل میرے دلدارسے ملک گیر شہرت ملی۔ مہوش حیات نے درجنوں کامیا ب ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے ’’میں پنجاب نہیں جاؤں گی ‘‘،’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘،’’ ایکٹر ان لا ‘‘ اور ’’چھلاوہ ‘‘ جیسی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔ اداکارہ کے آئٹم نمبرز بھی شائقین نے پسند کیے۔ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی خود کو منواچکی ہیں۔ مہوش حیات کو لکس اسٹائل ایوارڈز سمیت کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔